چین ، کویت نے بھی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرادی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ ) سعودی عرب کے بعد چین ،کویت نے بھی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر،کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائےگا، سعودی عرب، چین ،کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر مارچ میں قرض رول اوور کرایا جائے گا، تینوں ممالک سے تقریبا ایک سال کیلئے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا،دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے، رواں مالی سال کیلئے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہےں۔