اکتوبر میں وزیراعظم ودیگر سرکاری شخصیات کو مختلف تحائف ملے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کابینہ ڈویژن نے اکتوبر میں توشہ خانے کو موصول ہونے والے تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا ،وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار و دیگر سرکاری شخصیات کو مختلف تحائف ملے۔

دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کو ٹی کراکری ، سیٹ، تسبیح، مالدیپ کی کشتی کا ماڈل، ٹیبل کلاک و دیگر تحائف ملے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو کرسٹل ٹی کپ سیٹ، ہولی سی میڈل، بحرین کا روایتی بحری جہاز کا ماڈل ،گھڑی تحفے میں دی گئی،چین میں پاکستانی سفیر خالد ہاشمی کو 2 قیمتی موبائل فون ،وزیر اعظم کی بہو کو مالدیپ کا روایتی لباس تحفے میں دیا گیا،اکتوبر میں موصول ہونے والے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دئیے گئے ۔