فضل الرحمن سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن کی جماعت سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو قانونی خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے نے نوٹس جاری کر دیا ۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف بلڈنگ کنٹرول (ساوتھ) کی جانب سے جے یو آئی (ف) سے منسلک مدرسہ اختر العلوم اسلام آباد کی عمارت تعمیراتی نقشوں کی منظوری حاصل کیے بغیر تعمیر کرنے پر باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا ،سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2020 (ترمیم شدہ 2023) کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی،نوٹس میں کہا گیاقانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی صورت میں عمارت کو سیل کیا جا سکتا ہے۔