چند بےروزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر ہیں، عظمیٰ بخاری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے چند بےروزگار نوکری کی تلاش میں پنجاب کو بدنام کرنے کے مشن پر ہیں، نوکری کے حصول کےلئے پنجاب ،مریم نواز اعصاب پر سوار ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب کرپشن کےخلاف کارروائیاں کرنےوالا واحدصوبہ،اینٹی کرپشن شفاف ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے، پنجاب کے تمام محکمے بدعنوان عناصر کےخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، پولیس، پیرا و دیگر محکموں میں باڈی کیمز کا استعمال کیا جا رہا ہے،سرکاری اداروں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ،پنجاب میں کوئی سفارش چلتی ہے نہ رشوت۔