عوام ملک کیساتھ ، پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا،امیر مقام


بٹ خیلہ: (مشرق نیوز) وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے عوام ریاست کےساتھ کھڑے ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی والوں نے ریاست مخالف نعرے لگائے۔

بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ورغلایا، نتیجے میں 9 مئی جیسا واقعہ پیش آیا،صوبے کے عوام جان گئے دوست اور دشمن کون ہے،عوام کے سمندر نے ثابت کر دیا وہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،صوبے کی ترقی و خوشحالی کےلئے بھرپور کام کریں گے۔