اقبال اور سید مودودی کی فکر میں گہری مماثلت ہے، حافظ نعیم الرحمن


لاہور: (اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے علامہ اقبال کی شاعری اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری، خودی اور آزادی کا جذبہ پیدا کیا اور نوجوانوں کو روشن مستقبل کی جدوجہد کا راستہ دکھایا۔

علامہ اقبالؒ کے 149ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کی معاشرت پر گہرے اثرات مرتب کیے اور ان کے افکار نے نہ صرف برصغیر بلکہ پوری دنیا میں گہرے نقوش چھوڑے۔ اقبال نے دوقومی نظریے کا تصور پیش کیا اور مسلمانوں کو اپنی الگ شناخت، تشخص اور آزادانہ حیثیت کا شعور دیا۔انہوں نے کہا کہ کلام اقبال نے ملت میں خودی کا جذبہ بیدار کیا اور مسلمانوں کو غلامانہ سوچ سے نکل کر خود اعتمادی اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیا۔