آئینی عدالت کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں،بیرسٹر گوہر


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے آئینی عدالت کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں،سیاسی شخصیات کےساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپشاور ہائیکورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دئیے، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہئیں تھے،حکم امتناع واپس لینے کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔