لاہور: (اپنے رپورٹرسے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سالک حواس کھو بیٹھے ، چودھریوں کے خاندان کو پہلے امتحان میں مونس دوسرے امتحان میں سالک نے ڈال دیا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاچودھریوں کی وضع دار ،رکھ رکھا والی سیاست کو 2نالائق بچوں نے بہت نقصان پہنچایا جس شریف خاندان نے چودھری بنایا ان کو دھوکہ دینے کی ایک تاریخ بن گئی،موصوف چودھری کم ،تھڑے باز گفتگو زیادہ کرنا شروع ہوگئے ،خواتین کی تضحیک کرنےوالے کم از کم وضع دار نہیں ہو سکتے، ایک ہفتے سے مریم نواز کے نوٹس کا جواب نہیں دے سکے، نوٹس کا جواب نہیں دے سکتے تو وزارتوں سے استعفے دے کر گھر جائیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاکرپشن کا راگ الاپنے کےساتھ فنڈز بھی مانگتے ،دوغلی سیاست کیسے کرلیتے؟ مریم نواز نے گجرات میں جو کام کر دیئے وہ آپ کی 3نسلیں بھی نہیں کر سکیں، مریم نواز نے گجرات کو وہ حق دیا جو 50 سال سے ظہور الٰہی ،شجاعت ،پرویز الٰہی نہیں دے سکے،ٹی وی پر بھاشن مت دیں، استعفے دیں ،اپوزیشن میں بیٹھیں آپ کو آٹے دال کا بھا ﺅمعلوم ہو جائےگا۔
سالک حواس کھو بیٹھے ،ٹی وی پر بھاشن مت دیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،عظمیٰ بخاری
















