بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے خطے کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، بھارت قانون کی حکمرانی پر یقین نہیں رکھتا۔

مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا2ایٹمی ممالک کے درمیان امن کےلئے عالمی معاہدوں ،قوانین پر عمل ضروری ہے،بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔