اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے صوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپاکستان کا سیاسی منظرنامہ جلد بدلنے جارہا ہے، صوبوں کے معاملے پر بہت تیزی سے پیشرفت ہوئی، نیو ایئر کے آس پاس اہم پیشرفت نظر آئے گی،عمران خان کےلئے بڑا ہی مناسب موقع ہے، وہی موقع ہے جو ہمیں جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کے وقت ملا تھا۔
صوبوں کے معاملے پر جلد سیاسی اتفاق رائے ہوجائےگا،خواجہ آصف
















