توشہ خانہ قواعد مزید سخت، حکومت نے نئے قوانین نافذ کردئیے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)توشہ خانہ قواعد مزید سخت ،نئے قوانین نافذ ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ،صدر کے سوا تحائف وصول کرنے پر حوصلہ شکنی ہوگی، توشہ خانہ میں موجود و موصول ہونے والے تمام تحائف کی نیلامی ہوگی، رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ ہوگی، ہر مالی سال توشہ خانہ میں موصول تمام تحائف کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا،تمام تحائف کھلی عوامی نیلامی میں فروخت ہوں گے، ثقافتی، تاریخی ،سفارتی حساس تحائف نیلام نہیں ہوں گے۔

نیلامی سال میں 2 بار ترجیحاً اور کم ازکم ایک بار ضرور ہوگی،سرکاری عہدیدار ،خاندان نیلامی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سیٹ کی صورت میں تحائف کو الگ الگ فروخت نہیں کیا جائے گا،نیلامی کی براہ راست میڈیا کوریج ہوگی،سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں خزانہ، خارجہ، قانون ،ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز شامل ہوں گے۔