وفاق سے رابطہ،فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاوس میں کابینہ اجلاس بلانے کامطالبہ کر دیا

پشاور:(بیورورپورٹ)فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جار ہے ،گنڈاپور آرہے ہیں، کچھ پتہ نہیں ،وزیراعلیٰ ہاوس سے باقاعدہ چینل سے استعفیٰ آیا تو منظور کروں گا۔

گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرفیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے گورنر ہاوس میں امن و امان پر وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاپی ٹی آئی لانگ کیا شارٹ مارچ کے بھی قابل نہیں ، تاریخ پر تاریخ دینے سے کام نہیں چلتا،خیبرپختونخوا حکومت اسمبلی میں افغانستان سے کواڈ کاپٹرز حملوں کے خلاف کوئی قرارداد نہیں لائی ،کیوں خاموش ہے۔