2 سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2347ارب کی فراہمی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)2 سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2347ارب کی فراہمی،تفصیل سامنے آگئی۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو مالی سال 26-2025 میں1244 ،25-2024 میں 1103 ارب دئیے ،فنڈ این ایف سی ایوارڈ کے تحت منتقل کیے گئے۔

حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈکے تحت ٹیکس آمدنی کا حصہ صوبوں کو دیتی ، ہرصوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ ملتا ہے،نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی،صوبوں کو منتقل نہیں ہوتی،پٹرولیم لیوی کی آمدنی نان ٹیکس ریونیو ہے ،صوبوں کوحصہ نہیں ملتا۔