رضوان کی طرح ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا : یونس خان

کراچی: () سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے بطور کرکٹر رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں، ماضی میں مجھےبھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور میرے معاملات 4 ماہ تک چلے تھے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں یونس خان نے کہا بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے لہٰذا معاملےمیں احتیاط سےگفتگوکرنےکی ضرورت ہے۔

یونس خان نے کہا این سی سی آئی اےمعتبر ادارہ ،رضوان کوچاہیےپروسس کوفالوکریں، کسی کےوکیل نہیں اور نہ ہی کیس سےمتعلق کچھ معلوم ہے۔