کراچی:(بیورورپورٹ) پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا،لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر پرچلتی بنی،اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف با آسانی 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا،ڈیون کونوے 59 ،فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اسلام آباد نے ایونٹ میں تیسری کامیابی سمیٹی۔
پی ایس ایل 11،لاہور قلندرز 100پر ڈھیر، اسلام آباد یونائیٹڈ 9وکٹوں سے فاتح


















