اسلام آباد:(بیورورپورٹ)81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ،نادرا نے شہریوں کو فوری تجدید کرانے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان نادرا کے مطابق جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ہے،شہری شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے سے قبل بروقت تجدید کرائیں، متوفی افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں، شہری متوفی رشتہ داروں کے نام پر موجود سمز اپنے نام پر منتقل کرائیں، میعاد ختم ہونے پر بینک اکاونٹس، موبائل سمز، دیگر سہولیات متاثر ہو نے سے شہری سرکاری و فلاحی پروگراموں سے محروم ہو سکتے ہیں، تاخیر سے تجدید پر جرمانہ ممکن تاہم نادرا فی الحال اطلاق نہیں کرتا۔
نادرا ریکارڈ کے مطابق 18 سال عمر ہونے پر شہری فوری شناختی کارڈ بنوائیں، پی ٹی اے کی جانب سے موبائل سروس کےلئے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے، شناختی کارڈ کی تجدید کےلئے نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت دستیاب ہے۔
ملک میں 81 لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال


















