پی ٹی آئی کو سیاسی سپیس دینا ہوگی، 100 دن میں امن آسکتا ہے،وزیر اعلیٰ کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے پاکستان کو پذیرائی ملنا باعث فخر ، عمران خان نے جلسہ ملک کی خاطر منسوخ کیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ،پذیرائی ملنا باعث فخر،دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے، پریس ٹاک اڈیالہ جیل سے پیغام کے حوالے سے ہے ،عمران خان کی پالیسی کو پوری دنیا نے سراہا، لیڈر کہہ رہا تھا مذاکرات اور پرائی جنگ کا حصہ نہیں بننا، افغانستان کےساتھ ڈائیلاگ کرنے چاہئیں، عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پیغام بھیجا جلسہ موخر کردیا جائے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہالیڈر ناحق قید ، اہلیہ کےساتھ بھی ناروا سلوک کیا جارہا ہے، پاکستان کےساتھ درد رکھنے والا ایسا لیڈر کہاں ملے گا؟ سب کو ملک کےلئے قربانی دینا ہوگی،عمران خان کا علاج نہیں کرایا جارہا ،ڈاکٹر و ذاتی معالج کورسائی کی اجازت نہیں، عمران خان کا علاج آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے، افغانستان مذاکرات کےلئے جائیں گے تو کچھ مثبت ہوگا،موقف تھا پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو نکالا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا قومی پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو عزت اور وقار کےساتھ واپس بھیجیں گے، پہلے دن سے کہا تھا تنقید برائے اصلاح کریں، مسلسل غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،سہیل آفریدی نے کہاصوبائی کابینہ میں جلد توسیع کی جائےگی، کابینہ میں توسیع کے بغیربھی تمام محکموں میں بہترین کام جاری ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں سول بالا دستی قائم کریں گے۔