لاہور:(وقائع نگار)وزیراعظم، فیلڈ مارشل ،اسحاق ڈار کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
ن لیگ کے چیف وہپ رانا ارشد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کہا گیا پاکستانی قیادت کی بروقت و موثر سفارت کاری کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی راہ ہموار ہوئی،حالیہ کشیدگی عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکی تھی اور کسی بھی وقت تنازع بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتا تھاتاہم پاکستان کی سفارتی کوششوں نے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پنجاب اسمبلی پاکستانی قیادت کی بروقت اور موثر سفارت کاری کو سراہتا ہے۔
وزیراعظم، فیلڈ مارشل ،اسحاق ڈار کونوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی قرار داد جمع


















