امریکی و اسرائیلی حملے میں زخمی ہونےوالے ایرانی رہنما کمال خرازی شہید

تہران:(مشرق نیوز)امریکی و اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی رہنما کمال خرازی شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،کمال خرازی کی عمر 81 برس ،ایران کی خارجہ پالیسی ترتیب دینے والی شخصیات میں اہم ترین تصور کیے جاتے تھے۔