ای فائلنگ کا آغاز خاندانی مقدمات سے کیا جائےگا،جسٹس یحییٰ آفریدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس ،ملک بھر میں مقدمات کی ای فائلنگ کے نفاذ کی حکمت عملی کا جائزہ ،یکساں ڈیجیٹل فائلنگ کےلئے مجوزہ معیاری ای فائلنگ ٹیمپلیٹس پر غور کیا گیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ای فائلنگ کا آغاز تمام صوبوں ،اسلام آباد کی منتخب عدالتوں میں خاندانی مقدمات سے آزمائشی بنیادوں پر کیا جائے گا،ایک مقدمہ، ایک شناخت اقدام پر متعلقہ شراکت داروں سے مشاورت مکمل کر لی ،ابتدائی مسودہ تفصیلی جائزے اور بہتری کےلئے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کو فراہم کر دیا ،جائزے کے بعد ایک مقدمہ ایک شناخت اقدام قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے سامنے حتمی غور کےلئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میںجسٹس علی مظہر نے کہا ملک بھر کےلئے صوبائی تفریق کے بغیر جامع ،یکساں ای فائلنگ ٹیمپلیٹ تیار کیا جائے،ای فائلنگ ٹیمپلیٹ تمام صوبوں ،اسلام آباد میں یکساں طور پر قابل عمل ،ضابطہ دیوانی کی متعلقہ دفعات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،ای فائلنگ نظام ججز، عدالتی عملے، وکلا،سائلین کےلئے آسان و قابل استعمال بنایا جائے۔