سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کیخلاف درخواست غیر موثر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کیخلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس امین الدین نے کہا ایمرجنسی ، گورنرراج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی عہدے پر نہیں،کیس صرف اکیڈمک سوال کی حد تک رہ گیا اگرسہیل آفریدی بحال ہوئے تو شیرافضل مروت درخواستیں دوبارہ بحال کرا سکتے ہیں،ایمرجنسی ،گورنر راج کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی، کیا حالیہ پیشرفت کے بعد وزیراعلیٰ کیخلاف درخواست سنی جاسکتی ہے؟ حالیہ پیشرفت کے بعد درخواست پر کارروائی نہیں چل سکتی۔