کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے 28 ویں ترمیم پرکسی مشاورت کی تردید کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی نے نئے صوبے کے معاملے پر فل سٹاپ لگادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا موقف واضح اور بار بار سامنے آیا ، سندھ کے عوام ،منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ، صوبے کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں،سیاستدانوں کا کام نہیں لوگوں میں نفرت ،تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہاوفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی ،صوبائی ادارے ملکر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے،حکومت کافرض ہے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے، ملک میں مہنگائی ،بےروزگاری عروج پر ہے، سندھ حکومت کی کوشش ہے عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے، بجلی کے بل اتنے بڑھ چکے عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں، سوچ رہا تھا کاش پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے۔
سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں: عظمیٰ بخاری
راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے روز پہلے دونوں سیشن سری لنکا کے نام
بالی ووڈ ستاروں کو سکیورٹی خطرات، پولیس کی عوامی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت
پاکستان کو ایل این جی درآمد کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول
قدرتی آفات،اے ڈی بی کی پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے 35 ارب روپے کاٹ لئے
بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار



















