خیرپور (مشرق نیوز) سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے۔ او جی ڈی سی ایل نے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی گئی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی جبکہ یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، دریافت شدہ گیس کو جلد قومی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
















