اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل جے یوآئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا وزرا نے صرف الزام تراشی کی، ثابت کچھ بھی نہیں کرسکے، جذباتی ہوتے نہ صبر و تحمل کا دامن چھوڑتے ہیں، فضل الرحمن کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ،سب کچھ آپ کے پاس ہے، ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کریں، پروپیگنڈا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، آئینہ دکھایا ، ریاست سب کی ہے، آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں۔
کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، عبدالغفورحیدری
















