راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار

راولپنڈی :(بیورورپورٹ) راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا ، جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے آئے تھے،گوجر خان سے ایم پی اے کے علاوہ 2 کارکن بھی گرفتار کئے گئے، تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔