اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے بیک ڈور رابطے ہوتے رہتے ہیں لیکن باضابطہ طور پر پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاگورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، بھارت ،افغانستان کی مدد سے دہشتگردی کا ناسور پھیل رہا ہے،دہشتگردی کو روکنا اہمیت کا حامل ہے، سب کو آن بورڈ لیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہالڑائی کوئی نہیں بڑھانا چاہتا، لڑائی ہے بھی نہیں، اختلاق رائے ہے، فضل الرحمن کو اگر گورنر راج پر اختلاف ہے تو سامنے رکھ سکتے ہیں، اختلاف رائے جمہوری رویوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج مقاصد کے حصول تک جاری رہےگا:رانا ثنا
















