لاڑکانہ:(مشرق نیوز) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تنقید کرنا آسان ،عملی طور پر کام کرنا مشکل ،صحت ،تعلیم کے شعبوں میں سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاطاقت کا حقیقی استعمال محفوظ، منصفانہ ،پائیدار مستقبل کی تعمیر میں ہے، موجودہ حالات میں دنیا بھر کو معاشی بحران کا سامنا ،پاکستانی عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں،کافی عرصے بعد لاڑکانہ آنے کا موقع ملا ، بلوچستان سمیت دیگر علاقوں سے بھی لوگ علاج معالجے کےلئے لاڑکانہ آتے ہیں، ہمیشہ ترجیح رہی معاشرے کے پسماندہ طبقے کو عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں،کوئی بھی شہری مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،پنجاب، خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے مقابلے سندھ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو زیادہ سپورٹ کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہاامید ہے 600 بستروں پر مشتمل ہسپتال لاڑکانہ کے شایان شان تعمیر ہوگا ،عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کرینگے،سندھ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے بھی بہترین کام کر رہی ہے ،تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کےلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے،وفاق ،خیبرپختونخوا حکومت ،پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، دونوں نے ملکر حکمت عملی تیار کی ۔
بلاول بھٹونے کہاوزیراعظم کو مختلف صوبوں میں کابینہ اجلاس بلانے کی دعوت دی تاکہ وفاق ،صوبوں کے درمیان رابطوں ،تعاون کو فروغ دیا جاسکے،وفاقی حکومت سے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کےلئے کراچی میں اجلاس ہوگا، وزیراعظم سے بیرون ملک دورے کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی، بلوچستان حکومت کو بھی وفاق سے شکایات ہیں، صوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے وہ تعاون نہیں مل رہا جو ملنا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کو مشورہ دیا معاشی بحران میں ہر کسی سے محاذ آرائی کرنے کی بجائے تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کےساتھ بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ شروع کیا جائے،فوکس باہمی اختلافات کی بجائے عوامی مشکلات حل کرنے پر ہونا چاہیے، پہلے پی ٹی آئی پھر مولانا سے لڑائی ہوگی تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، ترجیح عوامی مسائل کا حل ہونا چاہیے،امریکی عوام نے جنگ مسترد کرکے امن کو ووٹ دیا،اسرائیل نے سازش کے تحت امریکہ کےساتھ مل کر ایران پر حملہ کیا، جنگ کے حالات دنیا پر مسلط کیے گئے ،معاشی بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں، ایسا معاشی بوجھ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی،پھول چڑھائے ،فاتحہ پڑھی۔
وفاق محاذ آرائی کی بجائے تمام سٹیک ہولڈرز کےساتھ بات چیت کرے،بلاول
















