لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے وزیر داخلہ محسن نقوی دئیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں،28ویں ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہاہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے جب آئے گی پتہ چل جائے گا،میرا کام تب شروع ہوگا جب حکومت کہے گی 28 ویں ترمیم آرہی ہے ، ترمیم کو اچھا برا نہیں کہوں گا، میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے،ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہو تو کوئی اعتراض نہیں کرتا، سیاستدان کو موروثی سیاست کے طعنے دئیے جاتے ہیں۔
محسن نقوی دئیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں،سپیکر ایاز صادق
















