افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کیاجار ہاہے،سابق بھارتی فوجی افسر

اسلام آباد (بیورورپورٹ) افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کیاجار ہاہے،سابق بھارتی فوجی افسر نے اعتراف کرلیا،کرنل (ر) شیلندرہ سنگھ نے کہابھارت افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے،بھارت ہمیشہ چاہے گا پاک فوج کی توجہ افغان بارڈر پر مرکوز اوربلوچستان ،خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی وغیرہ کے ساتھ الجھی رہے،سابق بھارتی فوجی افسر نے کہامودی حکومت کی حکمت عملی ہے بلوچستان میں بی ایل اے جیسی تنظیموں کی حمایت کی جائے،بھارت پاکستان مخالف مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے افغان سرزمین ،طالبان رجیم کو استعمال کر رہا ہے۔