تہران: (مشرق نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر کردیا،مقررہ اجازت یا قواعد کی خلاف ورزی کرنےوالے جہازوں پر سامان کی مجموعی مالیت کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی حسن قشقاوی کے مطابق کمیٹی نے مجوزہ قانون کی بعض شقوں کی منظوری دی ،خلاف ورزی کرنے والے جہازوں سے جرمانہ وصول کرنے کےساتھ عارضی طور پر تحویل میں بھی لیا جاسکے گا، نئی شقوں میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کیلئے ایران کے طے کردہ قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کےلئے مزید قانونی اقدامات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا نیو یارک میں امریکی فریق کےساتھ رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا ،اپنا موقف ،شرائط امریکا تک پہنچا دیں، ایرانی شرائط میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ،امریکی کارروائیوں کو روکنا ،بحری ناکہ بندی،ایرانی اثاثوں کی بحالی بھی شامل ہے۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ



















