مظفرآباد ،اسلام آباد:(مشرق نیوز) ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی خان آزاد کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب،حلف اٹھالیا۔
پولنگ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہوئی،نجیب نقی خان نے 32 ووٹ لیے،مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے،تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی، طارق فضل چودھری، رانا ثنا ،امیر مقام نے بھی شرکت کی۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہاڈاکٹر نجیب نقی کے انتخاب پر اپنی قیادت نواز ،شہباز ،مریم اور پوری پارلیمانی پارٹی کا شکر گزار ہوں،اسمبلی کو مضبوط، ایوان کی حرمت ،وقار کو برقرار رکھنا ہے، اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا،پونچھ کے 7حلقوں میں انتخابات نہ ہونے پر افسوس ہے،مسئلہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے معاملات ڈاکٹر نجیب نقی سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔
ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب،حلف اٹھا لیا



















