اسلام آباد: (بیورورپورٹ) زرداری ،شہباز ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر،وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار،ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے،ملک میں امن و استحکام کےلئے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وفاقی حکومت ،پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا، موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کیے جائیں گے،وفاقی حکومت کی جانب سے وفد میں محسن نقوی، رانا ثنا،امیر مقام شامل ہوں گے، پیپلزپارٹی کی نمائندگی شیری رحمن، نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کریں گے۔
زرداری ،شہباز ملاقات ،پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے مشترکہ وفد تشکیل



















