شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 7خوارج کو جہنم واصل کردیا،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردئیے گئے۔

صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہاسکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے افسروں ،جوانوں کی شاندار کارکردگی ملکی امن و سلامتی کی ضامن ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔