بنوں (مشرق نیوز) بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بنوں: نادرا دفتر پر مسلح افراد کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید


















