سفارتی کامیابی پر اوورسیز گرین پاسپورٹ لےکر خوش، میمز وائرل

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی خوشی سے نہال ،سوشل میڈیا پر میمز بناکر پوسٹوں کی بھرمار کردی۔

پاکستان کی سفارتی کامیابی کے باعث دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کا مقام مزید بڑھ گیا ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بنائی جانے والی میمز کا مقصد ہے پاکستانی دنیا کے کسی بھی ملک میں کیوں نہ چلے جائیں فخر سے بتائیں گے پاکستانی ہیں کیونکہ پاکستان دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی وجہ بنا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اوور سیز نے اپنا پاسپورٹ چہرے پر ایڈٹ کرکے لگایا تاکہ پتہ چلے تعلق پاکستان سے ہے۔