حق غصب کرنے پر بیوہ کی محکمہ اوقاف کیخلاف شکایت،انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

لاہور(قمر عباس نقوی )اوقاف لاہور ویسٹ زون کی سابق ایڈمنسٹریٹر اور سرکل 4 منیجر کا یونٹ 10 کی ملکیت کو غیر قانونی ملکیت کی منتقلی یتیموں کا حق غصب کرنے پر متاثرہ بیوہ کی شکایت پر اینٹی کرپشن لاہور کا اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کا آغاز، متعدد نوٹس جاری ملزمان پیش نہ ہو سکے۔ محکمہ اوقاف پنجاب انتظامیہ کی طرف بیوہ اور یتیم بچوں کی حق تلفی پر ریلیف فراہم کرنے کی بجائے معاملہ کو لٹکایا گیا جس پر بیوہ خاتون کی جانب سے اینٹی کرپشن لاہور ڈائریکٹوریٹ ریجن اے کو انصاف کی اپیل کی گئی جس پر انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے سرکل آفیسر ہیڈ کواٹر لاہور ریجن اے کی جانب سے سابق ایڈمنسٹریٹر لاہور ویسٹ اشفاق ڈیا ل اور سابق منیجر سرکل 4محمد عرفان کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یونٹ 10کی ملکیت 20لاکھ سے زائد کی رشوت کی بنیاد پر یتیموں اور بیوہ کی حق تلفی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر دوسرے شہری کے نام پر ٹرانسفر کرنے پر اوقاف انتظامیہ کی جانب سے بیوہ اور یتیموں کو حق دلوانے کی بجائے غیر قانونی عمل پر مجرمانہ خاموشی پر بیوہ کو انصاف کی فراہمی پر اینٹی کرپشن نے 18نومبر 2025کو نوٹس کیا اور 25نومبر 2025کو طلب کیا جبکہ دوبارہ 26نومبر 2025کو طلبی نوٹسز جاری کیا جس میں ملزمان اشفاق ڈایال سابق ایڈمنسٹریٹر لاہور زون ویسٹ اور محمد عرفان سابق مینجر 4کو 8دسمبر 2025 اس کے بعد 27جنوری 2026کو نوٹس کیا اور 29جنوری 2026اسی طرح 2فروری 2026کو نوٹس اور 10فروری 2026کو پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اس پر ملزمان کی جانب سے کسی قسم کا جواب جمع نہیں کروایا جا سکے اور تاحال بیوہ اور یتیم بچوں کو حقوق کے حصول کی خاطر انصاف کی فراہمی التوا کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور کی طرف سے ابتدائی طور پر اچھی کارروائی کا آغاز کیا گیا ملزمان کو 4دفہ طلبی نوٹس کئے لیکن 1دفہ ان کی جانب سے حاضری ہوئی بعد میں تاحال انکوائری التوا کا شکار ہو چکی ہے، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرنے کی بجائے مکمل خاموشی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سے اپیل ہے کہ وہ مجھے اور میرے یتیم بچوں کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔