پنجاب حکومت نے فری سولر پینل سکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کئے جائیں گے جن پر 10 ارب روپے کے قریب لاگت آئیگی۔
قرعہ اندازی کے ذریعے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولرسسٹم فراہم کئے جائیں گے، پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں سکیم کا اطلاق ہوگا، اب تک 8 لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اس سے قبل جون 2026 تک سکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
پنجاب ، فری سولر پینل سکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ



















