نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنے پر اب بھی آمادہ ،بنیادی شرط ہے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوروبیو نے کہامعاہدے سے ایران خوشحال ،ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے،صدر ٹرمپ سمجھوتے کیلئے تیار ہیں،کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے سخت سفارتی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔
وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ایران پر معاشی دباﺅ میں سخت پابندیاں عائد کر رہے ہیں، سخت پابندیاں ایرانیوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی،معاشی پابندیاں ایران کی بین الاقوامی پروازوں کو متاثر کر رہی ہیں، ایران سے آنے، جانے والی 80 سے 90 فیصد بین الاقوامی پروازیں متاثر ہو چکیں، حیران ہوں ایرانی وفد نیویارک سے واپس کیسے جائے گا،امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی میں ایران سے تعاون کرنے والوں کوجانتے ہیں، امریکہ ایرانی مالیاتی نیٹ ورک کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔
سکاٹ بیسنٹ نے کہا ایران پر معاشی دباﺅ بڑھا کر امریکہ کو 3مقاصد حاصل کرنے ہیں، پہلا ایرانی حکومت میں اندرونی اختلافات پیدا کرنا ہے، دوسرا ایرانی عوام کی حکومت کےخلاف بغاوت جنم لے، تیسرا ایران معاہدے کی صورت میںمکمل پاسداری کرے،ایران پر معاشی دباﺅ ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
ایران پر سخت ترین پابندیوں کی دھمکی، جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل کا دروازہ کھلا ہے، امریکہ



















