اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پمزہسپتال کی انکوائری رپورٹ پر وزیر صحت مصطفی کمال اور رکن کمیٹی ڈاکٹر شازیہ سومرو کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔
ڈاکٹر شازیہ سومرو نے کہا وزیر صحت پمز انکوائری رپورٹ پر اجلاس میں آکر کہانیاں سناتے ہیں اب تک کوئی عملی کارروائی نہیں ہوئی،3سال کے دوران پمز کو 22 ارب فراہم کیے گئے، ہسپتال کی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے جواب دیا وزارت صحت پمز سانحہ کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد کرچکی مزید انکوائری اب وزارت داخلہ کے سپرد ہے،وزارت کی جانب سے کوئی معاملہ زیر التوا نہیں۔
پمز انکوائری رپورٹ پرمصطفی کمال،شازیہ سومرو میں نوک جھونک
















