لکی مروت ،پولیس وین کے قریب دھماکہ، 5 اہلکار،2 راہگیر زخمی


لکی مروت،سوات:(بیورورپورٹ)لکی مروت میںپولیس وین کے قریب دھماکہ ،اے ایس آئی سمیت 5 پولیس اہلکار ،2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

تھانہ شہباز خیل کی پولیس موبائل کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی تھی، زخمیوںمیں اے ایس آئی جمال الدین بھی شامل ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں اے این پی رہنما ایوب خان اشاڑی کی رہائش گاہ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم محافظوں کی بروقت اور موثر کارروائی نے حملے کو ناکام بنا دیا،حملہ آوروں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،کوئی جانی نقصان نہ ہوا، پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔