احتجاج سے یومیہ 120 ارب نقصان ہوگا،ترقی کاسفر رک سکتا ہے،وزیر خزانہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے احتجاج ،دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120ارب نقصان ہو گا،موجودہ حالات میں مارچ ،دھرنے سمجھ سے بالاتر ، ، ڈائیلاگ کا راستہ ہی سب سے بہتر ، مناسب ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا دھرنوں ،ہڑتالوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہو سکتا ہے، زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر،مالیاتی خسارے میں نمایاں کمی ،کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ،ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ،برآمدات کا شعبہ بھی درست سمت گامزن ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ گئی،پائیدار معاشی استحکام کا حصول مشترکہ ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے سب متاثر ہو رہے ہیں، امید ہے معاشی ترقی کے سفر میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہاپوری کوشش ہے اخراجات کم کریں،14سال بعد کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس آیا، قومی برآمدات میں ماہانہ و سالانہ بنیاد پر بڑھوتری ہو رہی ہے،مینوفیکچرنگ کے علاوہ بزنس انڈیکس کے نمبرز بھی اوپر ،تمام اعشارئیے مثبت ہیں، کچھ مشکلات درپیش،مشرق وسطیٰ تنازع سے دنیا متاثر ،وزیراعظم ،سی ڈی ایف کی پوری کوشش ہے اسلام آباد ایم او یو پر واپسی ممکن ہو اور تنازع کا خاتمہ ہو سکے۔

سینیٹر اورنگزیب نے کہادشمن قوتیں ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے ہیں، احتجاج ،دھرنوں ،سڑکوں ،کاروبار کی بندش سے معیشت کو یومیہ تقریبا ً120ارب نقصان ہوگا ،مشرق وسطیٰ، آبنائے ہرمز اور باب المندب کی صورتحال سے سب واقف ہیں، تمام متعلقہ فریق مسائل بیٹھ کر حل کریں۔