پاکستان اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھنے کی ترمیم واپس لے،IMF


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی قول و فعل میں تضاد پر سوالات،آئی ایم ایف نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کو خفیہ رکھنے کی قانونی ترمیم پر اعتراض کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین نیب سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کو توسیع نہ دینے اور مزید شفافیت پر زور دےدیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے کہا گورننس ،اینٹی کرپشن اقدامات مزید مضبوط ، اعلیٰ سرکاری افسروں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا عمل تیز ،ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے پائیدار اصلاحات کی جائیں،حکومت نے مالی ڈسپلن پر عملدرآمد اور 1468ارب پٹرولیم لیوی وصول کرنے کا وعدہ اور سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنانسنگ میں توسیع پر اعتماد میں لیا،کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق فنانسنگ گیپ، ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال پورا کرنے کے معاملے پر مزید مذاکرات ہوں گے،حکام وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات تعمیری رہے،سٹاف لیول معاہدے کیلئے کوششیں جاری ہیں، تاخیر کی صورت میں مذاکرات کے مزید دور ہونے کا امکان ہے، معاہدے میں تاخیر پرمذاکرات کے مزید ورچوئل دور کرنا پڑیں گے۔