تہران (مشرق نیوز) ایران میں پاکستانی سفیر مدثر علی ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومت ایران کا شکرگزار ہوں۔ ایکس پر پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی، ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کیلئے بھی مکمل سہورلت فراہم کی گئی۔
مدثر علی ٹیپو نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں، سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیاءکی تیز ترترسیل میں مدد دے رہے ہیں۔
پاکستان سفیر کا مزید کہنا ہے کہ سفارتخانہ تجارت میں ہر ممکن سہولت کیلئے پاکستان اور ایران میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔
تجارتی اور ٹرانزٹ سہولیات پر ایران کے مشکور ہیں: پاکستان



















