پاکستان کے پہلے ہوریزینٹل تیل کے کنوئیں سے پیداوار کا آغاز

حیدر آباد (مشرق نیوز) ملک کے پہلے ہوریزینٹل تیل کے کنوئیں سے پیداوار کا آغاز ہو گیا۔ تیل وگیس کے شعبے میں پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کرلی،پاکستان نے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کرکے پہلی بارہوریزینٹل ڈرلنگ مکمل کرلی۔

حیدر آباد میں واقع پساکھی فیلڈ کے13نمبرکنویں سےتیل دریافت ہوا، پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے ورٹیکل کنویں کھودے جاتے ہیں، کنوئیں سے یومیہ 460 بیرل تیل حاصل ہونا شروع ہوگیا ہے، جدید جیو سٹیرنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرلنگ کے عالمی معیار کو حاصل کیا گیا۔