پٹرولیم سبسڈی ،آئل کمپنیوں کیلئے ڈیٹا رجسٹریشن ایپ تیار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کم آمدنی والے طبقے کو سبسڈی کے معاملے پر پیشرفت ،آئل کمپنیوں کیلئے ڈیٹا رجسٹریشن ایپ تیار ،موٹر سائیکل ،رکشہ مالکان کیلئے ماہانہ 20 لٹر تک سبسڈی ،کم آمدنی والے افراد کو تقریباً 2 ہزار روپے ماہانہ ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو موبائل تصدیقی نمبر جاری کیا جائےگا، شناختی کارڈ نمبر کےساتھ گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کرنے کے بعد تصدیقی کوڈ حاصل ہوگا،کوڈ دکھا کر پٹرول پمپ سے سبسڈی والا ایندھن حاصل کیا جا سکے گا،سہولت کیلئے موٹر سائیکل کا اپنے نام پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔