اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا بات سنی جائے کیونکہ نہیں چاہتے عوام ،قانون کے رکھوالے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہااتنے سنجیدہ حالات میں جب بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے لانگ مارچ ہونے جا رہا ہو تو بات چیت ضرور ہونی چاہیے ،حکومت کو کہوں گا لانگ مارچ میں آنے والے سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال کرنے کا وقت نہیں ،سیاسی لوگوں پر نیٹ لانچر استعمال نہیں کیے جاتے، بات سنی ،شکایات حل ،سیاسی لوگوں کو انصاف دیا جاتا ہے،حکومت کو اپنی انا جھکانا ہوگی،انصاف کی آواز اٹھا رہے ہیں ،بارہا کہا سنا نہیں گیا ،انصاف نہیں ملا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاپروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو سہیل آفریدی پر اعتماد وہی وزیراعلیٰ رہیں گے،خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ گورنر راج ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے، کبھی کوئی وزیر اپنے ہی صوبے میں لاپتہ نہیں ہوتا، سیاسی بنیادوں پر ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنا غلط ہے، سلسلہ ختم ہونا چاہیے،پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے ،حکومت کو بیانیے ،تاثر کا بندوبست کرنا ہوگا،سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔
احتجاج کا پروگرام حتمی،بات چیت ناگزیر،حکومت کوانا ختم کرنا ہوگی،بیرسٹر گوہر



















