اسلام آباد (مشرق نیوز) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی ایئرلائنزکوایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔
خاص طور پر ایران اور افغانستان کی سرحدی فضائی حدود پر بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ اقدامات خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کئے گئے ہیں۔
اسرائیل، امریکہ حملہ، پاکستانی ائرلائنز کو ایرانی فضائی کے استعمال سے گریز کی ہدایت



















