پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ ریکارڈ،سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ملک پر مجموعی قرضہ 72 ہزار 124 ارب تھا، ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا، جنوری 2026 تک ملک پر مجموعی قرض کا بوجھ 79 ہزار 322 ارب ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران مقامی قرض 615 ارب بڑھ کر 55 ہزار 978 ارب تک جاپہنچا،مقامی قرضوں میں سے 47 ہزار 122 ارب لانگ ٹرم قرضوں پر مشتمل ہیں، ماہرین نے کہا بڑھتے قرضے ملکی معیشت پر دباو میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔