کراچی (بیورو رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ،کاروبار معطل، سرمایہ کاروں کا انخلا،100 انڈیکس سال کی دوسری بدترین مندی سے 11 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا،پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 9780 پوائنٹس کی کمی کےساتھ100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 715 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک گھنٹے کیلئے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا،کاروبار دوبارہ شروع ہونے پر شدید مندی کا سلسلہ برقرار رہا، سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 44 ہزار 119 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،بعدازاں ٹریڈنگ کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 11 ہزار 15 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 46 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا،ماہرین کے مطابق امریکہ ، ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہواسٹاک مارکیٹ کی مندی کی بڑی وجہ ہے،خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، برطانیہ،یورو سٹاکس، امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد سے زائد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
شدید مندی، پاکستان سٹاک ایکسچینج کریش، کاروبار معطل، سرمایہ کاروں کا انخلا



















