ویٹی کن سٹی: (مشرق نیوز) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک مرتبہ پھر جنگ ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاہے بس کریں ،امن کا وقت ،مذاکرات و ثالثی کی میز پر بیٹھیں۔
پوپ لیو نے ویٹی کن سٹی میں امن کیلئے دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاخود پرستی ،دولت کی پرستش ،طاقت کے مظاہرے اور جنگ بہت ہو چکی، حقیقی طاقت زندگی کےلئے خدمت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے،قومی رہنماوں پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،اسلحہ میں اضافے ،مہلک اقدامات کے فیصلے کرنے والی میز پر نہ بیٹھیں ۔
بس کریں، امن کا وقت ،مذاکرات،ثالثی کی میز پر بیٹھیں،پوپ لیو



















